لاہور ہائیکورٹ کی 150 سالہ تاریخ کا انوکھا ترین کیس

muhammad ali محمد علی منگل 12 مئی 2015 20:05

لاہور ہائیکورٹ کی 150 سالہ تاریخ کا انوکھا ترین کیس

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 مئی 2015 ء) لاہور ہائی کورٹ کی 150 سالہ تاریخ کا انوکھا کیس سامنے آیا ہے جس میں عدالت عالیہ میں پالتو بلے کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر کی جانب سے پالتو بلے کی ہلاکت پر ویٹرنری ڈاکٹر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ پروفیسر عطیہ منصور نے عبدالرشید قریشی قیڈووکیٹ کے توسط سے عدالت میں دائر درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ ان کے پالتو بلے کو ویٹرنری ڈاکٹر نے غلط انجیکشن لگاکر قتل کر دیا۔ لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ غلط علاج کرنے کی پاداش میں ڈاکٹر اویس انیس کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے فوری احکامات جاری کیے جائیں۔عطیہ منصور کے مطابق ان کے بلے کا نام "مون" تھا جس کے "اماں ابا" زندہ ہیں جبکہ مون کو ہلاک ہونے کے بعد کراچی میں دفنایا گیا ہے۔ سماعت کی منظوری کے لیے کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوادی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu