دوران پرواز پیدائش، عورت حمل سے لاعلم

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 13 مئی 2015 15:07

دوران پرواز پیدائش، عورت حمل سے لاعلم

کیلگری (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مئی 2015ء)کینیڈا سے ٹوکیو، جاپان جانے والی فلائٹ میں ایک خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی۔ دلچسپی کی بات یہ ہے کہ اُن خاتون کو آخری لمحے تک اپنے حمل کے بارے میں نہیں پتا تھا۔

(جاری ہے)

خاتون ایڈا گوان اپنے بوائے فرینڈ ویسلے برانچ کے ساتھ ائیر کینیڈا کی پرواز 009 میں سفر کر رہی تھی کہ اس کے پیٹ میں درد اٹھا اور تھوڑی دیر بھی ہی بچی کی پیدائش ہوگئی۔ گوان کا کہنا ہے کہ اس نے چند ہفتوں پہلے حمل کے حوالےسے ٹسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ نیگیٹیو آئی تھی۔ وہ آخری لمحے تک اسے پیٹ کا درد سمجھتی رہی۔ گوان کی خوش قسمتی تھی کہ اس فلائٹ میں ایک نہیں تین تین ڈاکٹر آن بورڈ تھے، جنہوں نے گوان کی ڈیلیوری میں مدد دی بچی کا نام شی لوئیرکھا گیا ہے

Browse Latest Weird News in Urdu