دندان ساز طوطا، جو پانچ دانت نکال چکا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 14 مئی 2015 21:00

دندان ساز طوطا، جو پانچ دانت نکال چکا

واشگنٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مئی۔2015ء)لگتا ہے کہ فرندال، واشنگٹن، امریکا سے تعلق رکھنے والے بچے اینٹن اینڈروش چک نے اپنے طوطے کو بہت کچھ سیکھانے کے علاوہ دندان سازی کا فن بھی سکھایا ہے۔ اینٹن نے اپنے دودھ کا آخری دانت بھی اپنے پالتو طوطے سے نکلوا کر بڑوں کی فہرست میں اپنی جگہ بنائی۔ انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اینٹن بڑا سا منہ پھاڑ کر کھڑا ہو جاتا ہے، طوطا اینٹن کے منہ میں منہ ڈال دیتا ہے۔

(جاری ہے)

اینٹن زبان سے ہلتے دانت کی نشان دہی کرتا ہے اور سبز طوطا بڑی مہارت سے دانت کو کھینچ کر نکال باہر کرتا ہے۔ اینٹن کا کہنا ہے کہ اس کا طوطا دانت نکالنے کے حوالے سے کافی تجربہ کار ہے۔ طوطاا ینٹن کے اب تک پانچ دانت نکال چکا ہے۔اینٹن نے لکھا ہے کہ اس کا طوطا اس کے چار دانت پہلے نکال چکا تھا، یہ آخری دانت تھا اس لیے اس نے اس کی فلم بنانے کا سوچا۔ اس سارے عمل کے دوران فلم بنانے والی خاتون یہی چیختی رہی کہ میں یہ نہیں دیکھ سکتی، نہیں دیکھ سکتی۔

Browse Latest Weird News in Urdu