ٹریفک اشارہ توڑنے کی اتنی بڑی سزا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 17 مئی 2015 14:12

ٹریفک اشارہ توڑنے  کی اتنی بڑی سزا

شین ڈونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17مئی۔2015ء)عموماً ٹریفک سگنل توڑنے پر جرمانہ ہی کیا جاتا ہے۔ کوئی دبنگ خان ڈیوٹی پر ہوتو ایک آدھ جھانپٹر بھی پڑ سکتا ہے مگر یہ کیا؟ چین میں ٹریفک سگنل توڑنے پر خاتون وارڈن نے خاتون کے سر میں ہتھوڑا دے مارا۔

(جاری ہے)

چین کےمشرقی صوبے شین ڈونگ کی نامعلوم وارڈن نے خاتون کو اشارے پر نہ رکنے پر سر میں ہتھوڑا مارا جس سے دوسری خاتون موقع پر بے ہوش ہو گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثے سے تھوڑی دیر پہلے دونوں خواتین میں کافی تکرار ہوئی اور وارڈن نے یہ کہتے ہوئے دوسری عورت کے سر میں ہتھوڑا مار دیا کہ میں تمہیں اشارہ توڑنے نہیں دوں گی۔ پولیس نے لیڈی وارڈن کو گرفتار کر لیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔ چین میں عموعاً اشارہ توڑنے پر 10 یوان(تقریبا 165 روپے) جرمانہ کیا جاتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu