آئی فون نے دوبچوں کے باپ کی جان بچا لی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 22 مئی 2015 19:41

آئی فون نے دوبچوں کے باپ کی جان بچا لی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مئی۔2015ء)ایک آئی فون نے دو بچوں کے باپ کی زندگی بچا لی، ایک لڑکے نے بہت قریب سے اس پر شاٹ گن سے فائر کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق وڈنیس چیشائر سے تعلق رکھنےو الے19 سالہ ریان ڈوگن نے ایک جھگڑے میں اپنے ہمسائے 25 ڈینیل کینڈی پر ڈبل بیرل شاٹ گن سے فائر کیا۔ گولی جیب میں رکھے آئی فون کو لگی اور اس نے کینڈی کو جان لیوا زخم نہیں دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے بعد میں اس آئی فون کو بھی ڈھونڈ لیا جو کیندی کی جیب سے نکل کر گر گیا تھا۔ پولیس نے ریان کو اقدام قتل اور دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کے لیے اسلحہ رکھنے پر گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اگر فائر کے وقت کینڈی کی جیب میں فون نہ ہوتا تو وہ مرچکا ہوتا۔ کینڈی کی جیب میں رکھا آئی فون ، آئی فون 5 سی تھا۔ آئی فون 5 سی کی کیسنگ پلاسٹک میٹریل کی بجائے پولی کاربونیٹ سے بنائی گئی ہے۔پولی کاربونیٹ اتنی مضبوط ہوتی ہے کہ اسے بلٹ پروف میٹرل بنانے کے لیے بھی کام میں لایا جاتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu