ایک ہی شخص 492 بار گرفتار

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 23 مئی 2015 18:38

ایک ہی شخص 492  بار گرفتار

نیش ویلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23مئی۔2015ء)نیش ویلی ، ٹینینسی سے تعلق رکھنے والے 46 سالہ شخص رابرٹ براؤن کو کھلے عام شراب پینے پر 492 ویں بار گرفتار کیا گیا ہے۔کھلے بندوں شراب پینے پر اسے ایک سے دو دن ہی حراست میں رکھا جاتا ہے ، جس کے بعد اسے چھوڑ دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ اب کی بار تو انہوں نے رابرٹ کو اس کی حفاظت کے لیے ہی گرفتار کیا ہے، کیونکہ وہ پی کر مکمل ٹن تھا اور سڑک پر بیٹھا تھا۔ پولیس نے رابرٹ پر کھلے عام شراب پینے کے جرم میں مقدمہ بنایا مگر جیل حکام نے مقدمہ ختم کر کے اسے رہا کر دیا۔ کھلے عام شراب نوشی پر ایک دو دن سے زیادہ سزا نہیں دی جا تی۔ پولیس بہت بار تو رابرٹ کو گرفتار کر کے بغیر کاروائی کےہی چھوڑ دیتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu