بیکری کا ہم جنسوں پرستوں کے خلاف فیصلہ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 24 مئی 2015 12:18

بیکری کا ہم جنسوں پرستوں کے خلاف فیصلہ

بلفاسٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مئی۔2015ء)بلفاسٹ کی ایک بیکری کو عدالت نے ہم جنس پرستوں سے امتیازی سلوک روا رکھنے پر 500 پاؤنڈ جرمانہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عیسائی خاندان کی ملکیت کیک بنانے والی کمپنی، آشر بیکنگ کمپنی ، کو ایک ہم جنس پرست شخص گاریتھ لی نے ایک کیک کا آرڈر کیا۔ بیکری ، جو مذہبی بنیادوں پر ہم جنس پرستی کی مخالفت کرتی تھی، نے اس آرڈر کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

گاریتھ لی اس کیک پر”ہم جنس پرستی کی حمایت کریں“ لکھوانا چاہتا تھا۔

(جاری ہے)

گاریتھ لی نے عدالت میں یہ کہتے ہوئے مقدمہ کر دیا کہ بیکری کے جواب سے اس کے جذبات کو ٹھیس پہنچی، بیکری سے جاتے ہوئے اسے احساس کم تری ہوا۔ عدالت نے بیکری کے خلاف فیصلہ سنایا کہ بیکری کا آرڈر وصول نہ کرنا امتیازی سلوک ہے۔ عدالت نے بیکر ی کو جرمانہ بھی کیا ہے۔ بیکری مالکان نے اس مقدمے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ وہ بچوں کی سالگرہ اور بچوں سے متعلقہ تقریبات کے لیے ہی کیک بنایا کریں گے۔ بیکری اپنی ویب سائٹ بھی اپ ڈیٹ کر رہی ہے، نئی پالیسی کے مطابق اب بڑے لوگوں (بشمول ہم جنس پرست افراد) کو کیک فروخت نہیں کیا جائے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu