ٹیکسی کو کرایہ نہ دینے پرعورت کو ملی انتہائی حیرت انگیز سزا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 2 جون 2015 16:03

ٹیکسی کو کرایہ نہ دینے پرعورت کو ملی انتہائی حیرت انگیز سزا

اوہائیو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جون2015ء)جج نے ٹیکسی کو کرایہ نہ دینے پر عورت کو انتہائی انوکھی سزا دی، جسے سن کر سب دنگ رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق وکٹوریہ باسکوم کا تعلق اوہائیو کی لیک کاؤنٹی سے ہے۔کلیولینڈ اور پینسویلی کے درمیان ٹیکسی پر سفر کر کے اس نے ڈرائیور کو کسی قسم کی ادائیگی نہیں کی اور چلی گئی۔جج مائیکل اے سسونیٹی، جو اپنے نرالے فیصلوں کی وجہ سے مشہور ہے ، نے اسے 30 دن جیل میں قید کی سزا سنائی۔

حیرت انگیز طور پر جج نے اسے دوسری تجویز بھی دی۔

(جاری ہے)

جج نے کہا کہ اگر وہ 30 دن قید کی سزا سے بچنا چاہتی ہے تو اسے 30 میل پیدل چلنا ہوگا۔اس واک کو مکمل کرنے کے لیے جج نے اسے 48 گھنٹے دئیے، جو فیصلے کے اگلے دن سے شروع ہونے تھے۔جج نے باسکوم کو کہا کہ اگر تم ٹیکسی افورڈ نہ کر سکتی تو کیا کرتی؟ پیدل چلتی، اس لیے جج نے جیل کی بجائے 30 میل چلنے کی سزا بھی سنائی۔ مجرمہ کو پیدل چلنے کے علاوہ ڈرائیور کو100 ڈالر کرائے کی مد میں دینے اور 3 دن کمیونٹی سروس میں گذارنے کی سزا بھی ملی۔ حیرت انگیز طور پر مس باسکوم نے 30 میل پیدل چلنے کی سزا قبول کر لی اور سکھ کا سانس لیتے ہوئے کمرہ عدالت سے چلی گئی۔

Browse Latest Weird News in Urdu