ویکیپیڈیا کا پرنٹ ورژن 7600 جلدوں میں، قیمت صرف۔۔۔

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 22 جون 2015 20:31

ویکیپیڈیا کا پرنٹ ورژن 7600 جلدوں میں، قیمت صرف۔۔۔

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22جون۔2015ء)نیویارک کے ایک فنکار نے اپنے تازہ ترین پراجیکٹ کے تحت ویکیپیڈیا کا پرنٹ ورژن بنانا شروع کیا ہے۔ یہ ورژن 7600 جلدوں پر مشتمل ہوگا جبکہ اس کی قیمت صرف 5لاکھ ڈالر ہوگی۔ اس ورژن میں 91 جلدیں صرف اعشاریہ(فہرست) کی ہونگی۔

(جاری ہے)

مائیکل مینڈیبرگ نے بتایا ہے کہ اس نے پچھلے تین سال ایسا سافٹ وئیر ڈیزائن کرنے میں لگا دئیے جو ویکیپیڈیا کے 1کروڑ 15 لاکھ اندراجات کو پرنٹ ایبل فارمیٹ میں منتقل کر سکے۔

پرنٹ فرینڈلی فارمیٹ کو دو ہفتوں تک پرنٹ آن ڈیمانڈ ویب سائٹ lulu.com پر اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔مائیکل نے اس حوالے سے ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا جس کا نام From Aaaaa! to ZZZap!ہے۔ یہ نمائش 2 جولائی تک جاری رہے گی۔ لوگ پرانی چیزوں کو نئی ٹیکنالوجی سے انٹرنیٹ پر لا رہے ہیں مگر مائیکل نے پہلی بار نئی چیز کو پرانی میں بدلنے کا کام کیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu