برطانیہ کے 25 امیر ترین افراد کی فہرست جاری ،ملکہ برطانیہ شامل نہیں

جمعہ 26 جون 2015 15:01

برطانیہ کے 25 امیر ترین افراد کی فہرست جاری ،ملکہ برطانیہ شامل نہیں

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 جون۔2015ء) برطانیہ کے 25 امیر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی گئی ، ملک کے ایک ہزار افراد اور خاندانوں کی دولت کی مجموعی مالیت 547 ارب پاؤنڈ ہے، ملک کے25 امیر ترین افراد کی فہرست میں ملکہ برطانیہ شامل نہیں ہیں۔برطانیہ کی امیر ترین شخصیات کی دولت پچھلے ایک عشرے میں دوگنی ہو گئی ہے۔ سنڈے ٹائمز کے مطابق ان افراد میں لندن میں رہائش پذیر یوکرائن میں پیدا ہونے والے لین بلاوتنک بھی شامل ہیں جن کی دولت 13.17ارب پاوٴنڈ ہے وہ برطانیہ کے امیر ترین شخص ہیں۔

57 سالہ بلاوتنک کو سوویت یونین کا فرزند اور امریکی شہری کہا جاتا ہے۔دوسرے امیرترین برطانوی سری اور گوپی ہندوجا ہیں جن کی دولت 13 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ دونوں بھائی اتنے امیر ہیں کہ ان میں سے ایک کے بیٹے کی شادی کے اخراجات 15 ملین پونڈ سے زیادہ اٹھے۔

(جاری ہے)

تیسرے دولتمند ترین برطانوی گیلن اور جارج ویسٹن کی دولت 11 ارب ڈالر کے مالک ہیں۔امرا میں چوتھا نمبر علی شیر عثمانوف کا ہے جس کی دولت 9.8ارب ڈالر ہے۔

ڈیوڈ اینڈ سائمن روبن کی دولت 9.7 ارب پونڈ ہے۔ ممبئی میں پیدا ہونے والے بھائی پراپرٹی کے کاروبار سے منسلک تھے۔ دیگر ارب پتیوں میں ارنیسٹو اور کرسٹی برٹریلی نو، لکشمی متل 9.2ارب کرسٹین اور جورن راوٴسنگ بہن بھائی8.7 ارب پاوٴنڈ کے مالک ہیں۔دیگرامرا میں ڈیوک آف ویسٹ منسٹر جیرالڈ کیون ڈش 7 ارب پاوٴنڈ، جان فریڈرک سن7.24 ارب پونڈ کے مالک ہیں۔

70 سالہ فریڈرک ناروے کے بھی امیر ترین شخص ہیں۔ رومن ابرامووچ کی دولت 7.29 بلینن پاوٴنڈ ہے۔48 سالہ رومن برطانیہ کے چیلیسا فٹ بال کلب کے مالک ہیں۔سر ڈیوڈ اور سر فریڈرک بارکلے 6.5ارب پونڈ دولت کے مالک ہیں۔ دونوں جڑواں بھائی ریٹیل اور ہوٹلوں کے کاروبار سے منسلک ہیں۔ شارلین ڈی کارویلو ہینکین اور مائیکل ڈی کارویلو کی دولت 7.145بلین پونڈ ہے۔ انہیں ڈچ بروروی ورثے میں ملی تھی۔ شارلین لندن، سویٹزرلینڈ میں رہتی ہیں لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ ملکہ برطانیہ بڑے امیر ترین 300 افراد کی فہرست میں بھی نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu