42 سالوں سے زیر استعمال ، ایک ہی برتھ ڈے کارڈ

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 30 جون 2015 20:24

42 سالوں سے زیر استعمال ، ایک ہی برتھ ڈے کارڈ

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30جون۔2015ء)بہت سالوں سے سالگرہ اور عید مبارک کے پیغامات ای کارڈز کی شکل میں بھیجے جاتے ہیں۔انٹرنیٹ کے عام ہونے سے پہلے عید کارڈ یا سالگرہ کے کارڈ بڑی محنت سے منتخب کیے جاتے، ان پر ہاتھ سے لکھا جاتا اور پھر بھیجا جاتا۔ سوشل میڈیا سائٹ ریڈٹ پر ایک صارف نے ایک ایسا سالگرہ کا کارڈ شیئر کیا ہے ، جو 42 سالوں سے یعنی 1973 سے مسلسل ایک دوسرے کو بھیجا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک خاندان کے دو بھائی میں سے ایک ہر سالگرہ پر کارڈ پر دستخط کر کے دوسرے بھائی کو بھیجتا ہے، پہلے بھائی کی سالگرہ پر دوسرا بھائی اپنے دستخط کر کے اسے وہی کار ڈ واپس بھیجتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اس طرح کارد بھیجنے کا آغاز مذاق سے ہوا ہو مگر بعد میں دونوں نے روایت بنا لی ہو۔ اس طرح ایک ہی کارڈ ایک دوسرے کو بھیجنے کے پیچھے ایک وجہ اور بھی ہو سکتی ہے۔ اس کارڈ پر کارڈ بنانے والی کمپنی نے لکھا ہے کہ اس کارڈ کو پھینکو مت، بلکہ دوسرے دوست کو بھیجنے کے لیے ری سائیکل کر لو۔ کمپنی نے ایسا صرف ماحول بچانے کے لیے لکھا ہوگا مگر اس پیغام پر عمل کر کے دونوں بھائی اب تک کارڈز کی مد میں خرچ ہونے والے سینکڑوں ڈالربچا چکے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu