یہ بچہ شرارتی ہے، شیطان نہیں

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 7 جولائی 2015 20:00

یہ بچہ شرارتی ہے، شیطان نہیں

ترکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7جولائی۔2015ء)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے مقبول ہو رہی ہے، جس میں ایک شخص نماز پڑھ رہا ہے اوربچہ اسے تنگ کر رہا ہے۔مغربی ویب سائٹس بھی اس شخص کی برداشت کی تعریف کر رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کی ایک مسجد میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے ایک شخص کی نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو ریکارڈ کی ہے ۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بچہ بھی اپنے باپ کے ساتھ کھڑا ہے، مگر نماز پڑھنے کے موڈ میں بالکل نہیں۔

ایسے میں چھوٹے بچے نے اپنا کھیل نکالا جیسے ہی اس کا باپ نماز کے لیے بیٹھا، بچہ اچک کر باپ کے کندھے سے لٹک گیا۔ باپ کھڑا ہوا تو بیٹا کمر سے ہوتا ہوا کندھے پر بیٹھ گیا۔ باپ نے اسی حالت میں رکوع کیا تو بیٹا بڑی مہارت سے اپنا توازن درست کرتے ہوئے بیٹھ گیا۔

(جاری ہے)

جب باپ کھڑا ہوا تو بیٹا بھی سیدھا ہوگیا۔ اس کے بعد جب باپ سجدے میں گیا تو بیٹے نے کمال مہارت سے اپنی ٹانگیں تو کندھوں پر ہی رکھی مگر سجدے کی حالت میں کمر پر لیٹ گیا، اس سے وہ گرنے سے بچ گیا۔

دوسری رکعت میں بھی بیٹا اپنے توازن کا مظاہرہ کرتا رہا۔ جب باپ نے اپنی نماز ختم کر لی تو بیٹا اس کے پاس کھڑا تھا، جسے باپ نے گلے سے لگا لیا۔ اس ویڈیو کو یوٹیوب، لائیو لیکس اور بہت سی ویب سائٹ پر لاکھوں لوگ دیکھ اور شیئر کر چکے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu