روسی حکومت کی محفوظ سیلفی کے لیے حفاظتی مہم

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 9 جولائی 2015 21:38

روسی حکومت کی محفوظ سیلفی کے لیے حفاظتی مہم

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9جولائی۔2015ء)سیلفی لینا کافی خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔ اس لیے روسی حکوت نے سیلفی کے متوالوں کے لیے محفوظ حفاظتی مہم شروع کی ہے۔اس مہم کے لیے ٹریفک کے نشانات کی طرح کے نشان جاری کیے گئے ہیں۔ ان نشانات میں جو ہدایات دی گئی ہے وہ کچھ اس طرح ہیں۔

(جاری ہے)


· چلتی ہوئی کشتی میں کھڑے ہوکر سیلفی نہ لیں
· ہتھیار (ریوالور) وغیرہ ہاتھ میں پکڑ کر سیلفی نہ لیں
· ٹرین کے سامنے سے بھاگتے ہوئے سیلفی نہ لیں
· سٹرک کے درمیان میں کھڑے ہو کر سیلفی نہ لیں
· چھت پر کسی چیز(اینٹینا وغیرہ) سے لٹک کر سیلفی نہ لیں
· ڈھلوان چڑھتے ہوئے سیلفی نہ لیں
· ریلوے لائن پر کھڑے ہو کر سیلفی نہ لیں
· جانوروں کے ساتھ کھڑے ہو کر سیلفی نہ لیں
روس کے وزیر داخلہ نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ آپ کی صحت اور زندگی سوشل میڈیا پر لاکھوں لائکس سے زیادہ قیمتی ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں سیلفی لیتے ہوئے روس میں بہت سے افراد زخمی اور کئی ہلاک ہو چکے ہیں، جس کے بعد عوام میں آگہی کے لیے ان نشانات کی مہم کو شروع کیا گیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu