تدفین کے دوران نوزائیدہ بچہ زندہ ہوگیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 17 جولائی 2015 12:49

تدفین کے دوران  نوزائیدہ بچہ زندہ ہوگیا

کینیا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جولائی2015ء)کینیا میں ایک نوزائیدہ بچہ تدفین کے دوران زندہ ہوگیا۔ اخبار البیان کے مطابق جنوب مغربی کینیا کے علاقے بونڈو میں پیدائش کے متوقع وقت سے دو مہینے پہلے پیدا ہونے والے بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا تاکہ اس کی مناسب دیکھ بھال ہو سکے۔

(جاری ہے)

بچے کے باپ نے مقامی ٹی وی کو بتایا کہ بچہ ہسپتال میں تھا جب ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔لوگوں کو سب سے بڑا حیرت کا جھٹکا اس وقت لگا جب ایک عورت نے مطالبہ کیا کہ اسے بچے کا آخری دیدار کرنے دیا جائے۔ بچے کا تابوت کھولا گیا تو بچہ اندر لیٹا مسکرا رہا تھا۔ بچے کے باپ کے مطابق بچے کی ماں، جو ابھی تک ہسپتال میں ہے، بچے کے زندہ ہونے کی خبر سن کر بے انتہاء خوش ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu