کاکروچوں کی تعلقات عامہ کی مہم

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 26 جولائی 2015 15:02

کاکروچوں کی تعلقات عامہ کی مہم

یاماگوچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26جولائی۔2015ء)جاپان کا ایک چڑیا گھر، ایک ناممکن کام کرنے جا رہا ہے۔ چڑیا گھرلوگوں میں کاکروچوں کی شہرت کو بہتر بنانے کی مہم چلا رہاہے۔ اس سلسلے میں دنیا کی سب سے زیادہ نفرت کی جانے والی مخلوق کی ایک نمائش بھی منعقد کی گئی ہے۔ کاکروچ دنیا بھر میں ہر طرح کے حالات میں زندہ رہ سکتا ہے۔کاکروچوں کی دنیا بھر میں 4000 سے زائد انواع پائی جاتی ہیں۔

زیادہ تر کاکروچ سیوریج کی نالیوں،کھانا پکانے کے مقامات اور جنگلات میں پائے جاتے ہیں۔اکثر رات کے اندھیرے میں کمروں میں بھی گشت کرتے ہیں۔ جاپان میں یاماگوچی کے شونانشی ٹوکویاما چڑیا گھر کی انتظامیہ نے کاکروچوں کی شہرت بہتر بنانے کا بیٹڑہ اٹھایا ہے۔چڑیا گھر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کاکروچ بہت اچھے اچھے کام بھی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ لوگوں کے ذہن میں کاکروچوں کا منفی تصور ہے جبکہ کاکروچ فوڈ چین میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

کاکروچ جنگلوں میں مردہ جانوروں اور گلے سڑے پودے اور درختوں کو کھا کر ماحول صاف رکھتے ہیں۔ چڑیا گھر کی طرف سے منعقد کی گئ نمائش کیاہم بات کاکروچوں کی دوڑ بھی ہے۔ اس میں کاکروچوں کو ٹریک پر دوڑتےہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اگر یہ زیادہ دلچسپ نہ ہو تو نمائش دیکھنے والے مڈغاسکر ہسنگ (Hissing)کاکروچ کو اپنے ہاتھ پر رکھ سکتے ہیں۔ یہ کاکروچ اڑ نہیں سکتا مگر سسکارتا رہتا ہے۔ اس کاکروچ کی لمبائی ڈھائی انچ تک ہو جاتی ہے۔ اس نمائش میں 15 انواع کے 200 سے زائد کاکروچ رکھے گئے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu