چین ، ڈیپارٹمنٹل سٹور میں برقی زینے سے گرنے والی خاتون ہلاک،مرتے ہوئے بھی اپنے کمسن بچے کی جان بچا لی

پیر 27 جولائی 2015 20:14

چین ، ڈیپارٹمنٹل سٹور میں برقی زینے سے گرنے والی خاتون ہلاک،مرتے ہوئے بھی اپنے کمسن بچے کی جان بچا لی

بیجنگ ۔ 27 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) چین کے ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور مین چلتے برقی ذینے سے گرنے والی خاتون ہلاک ہوگئی جبکہ ماں کی ممتا کے تحت خاتون نے گرتے گرتے اپنے چھوٹے بچے کو برقی زینے سے آگے کی طرف دھکیل دیا جس کے باعث بچہ محفوظ رہا۔

(جاری ہے)

پیر کو چینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق 30 سالہ زیانگ لوئی جوآن اپنے چھوٹے بیٹے کی انگلی پکڑے برقی زینے سے نیچے کی طرف آ رہی تھی کہ اسی دوران گر گئی خاتون کے گرنے کے باوجود برقی زینہ چلتا رہا تاہہم اسی دوران خاتون نے ہاتھ آگے بڑھا کر اپنے بیٹے کو برقی زینے کی ریلنگ سے نیچے کی طرف دھکیل دیا جہاں پر ایک شاپ اسسٹنٹ نے اس کے بیٹے کو تھام لیا۔

دریں اثناء چینی میڈیا خاص طور پر سوشل میڈیا پر کئے گئے تبصروں میں ڈیپارٹمنٹل سٹور کی انتظامیہ کو واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے جس نے خاتون کے گرنے کے باوجود برقی زینے کو بند نہیں کیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ امدادی کارکنوں نے شدید ترین زخمی حالت میں خاتون کو 4 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد برقی زینے سے علیحدہ کیا تاہم خاتون زخموں کی تاب نہ لاکر طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گئی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu