بڑھیا چاند پر نہیں مریخ پر رہتی ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 7 اگست 2015 21:12

بڑھیا چاند پر نہیں مریخ پر رہتی ہے

واشگنٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7اگست۔2015ء)معلوم نہیں کتنے زمانوں سےیہ قصہ مشہورتھا کہ چاند پر ایک بڑھیا رہتی ہے جو ہر وقت چرغہ کاتتی رہتی ہے ، مگر جب خلاباز چاند پر پہنچے تو انہیں نہ ہی وہاں کوئی بڑھیا نظر آئی اور نہ ہی چرغہ ملا۔تاہم حال ہی میں منظرعام پر آنے والے کچھ تصویروں سے معلوم ہوا ہے کہ غالباً وہ بڑھیا چاند سے مریخ پر شفٹ ہو گئ تھی۔

تفصیلات کچھ یوں ہے کہ یو ایف او سائٹنگ ڈیلی نے ناسا کے کیوریوسٹی روور(Curiosity Rover) کی بھجی تصاویر دیکھ کر انکشاف کیا ہے کہ مریخ پر بھی ایک بڑھیا (ڈارک لیڈی)ہے جو کیورسٹی کی طرف دیکھ رہی ہے، اس بڑھیا نے سیاہ رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے۔کیوروسٹی روور ربورٹ مریخ کی سطح کا جائزہ لے رہا ہے۔یو ایف او سائٹنگ ڈیلی کا کہنا ہے کہ ان تصاویر سے ثابت ہوتا ہے کہ مریخ پر بھی زندگی ہے۔

(جاری ہے)

ویب سائٹ نے تصویر کی تفصیل میں لکھا ہے کہ اس تصویر میں گہرے رنگ کی نظر آنے والی شکل ایک عورت کی ہے، کیوں اس تصویر میں اس خاتون کا جسم واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ویب سائٹ کے مطابق تصویر میں عورت کے ہاتھ ، سراور لمبے بال بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ جیتی جاگتی عورت ہے یا کسی نے عرصے پہلے اس کا مجسمہ بنا کر کھڑا کیا ہے۔

خیال ہے کہ اگر یہ مجسمہ ہوتا تو اب تک تباہ ہوجاتا، اس لیے یہ جیتی جاگتی عورت ہو سکتی ہے۔ تصویر میں اس عورت کا رخ مارس روور کی طرف ہے، جسے یہ کچھ فاصلے سے دیکھ رہی ہے۔ تصویر دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس عورت کا قد 8 سے 10 سینٹی میٹر تک ہو گا۔ ماہرین اس سے پہلے بھی مختلف تصویریں دیکھ دیکھ کر مریخ پر دوسری مخلوقات کے اندازے لگاتے رہے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu