وقت سے چار ماہ پہلے پیدا ہونے والی ہاتھ سے چھوٹی بچی ،8 ماہ بعد بھی زندہ ۔ڈاکٹر حیران

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 19 ستمبر 2015 14:00

وقت سے چار ماہ پہلے پیدا ہونے والی ہاتھ سے چھوٹی بچی ،8 ماہ بعد بھی زندہ ۔ڈاکٹر حیران

سومرسیٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر2015ء)سیڈی کریچلے کے ہاں پیدائش سے 4 ماہ پہلے، 23 ویں ہفتے میں، ہی بچی کی پیدائش ہوگئی جبکہ وہاں قانون کے مطابق اسقاط کی حد بھی 24 ہفتے ہے۔ڈاکٹروں نے سومرسیٹ سے تعلق رکھنے والی سیڈی کو کہا کہ وہ اپنی بچی کے حوالے سے بری خبر کے لیے تیار رہے۔ ڈاکٹروں نے سیڈی کو کہا کہ اس بچی کے بچنے کا چانس صرف 1 فیصد ہے جبکہ 99 فیصد چانس یہی ہے کہ بچی ڈیلیوری کے دوران ہی مرجائے گی۔

(جاری ہے)

تاہم قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ پیدائش کے بعد سیڈی کی بیٹی کیسی روز کریچلے کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔ سیڈی نے کیسی کی زندگی کے لیے امید نہیں چھوڑی۔ ننھی کیسی پیدائش کے وقت انسانی ہاتھ سے بھی چھوٹی تھی۔ اس کا وزن ایک پاؤنڈ اور دو اونس تھا۔ کیسی نہ صرف زندہ رہی بلکہ اپنے ماں باپ کی توجہ کے باعث بڑی ہونے لگی۔ اس وقت کیسی کی عمر 8 ماہ ہے اور اس کا وزن 8 پاؤنڈ ہے۔ 8 ماہ کی عمر میں اس کا وزن ایک نارمل نوزائیدہ بچے جتنا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu