300 میٹر کی بلندی پر بغیر حفاظتی اقدامات کے رسی پر چلنے کا مظاہرہ

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 19 ستمبر 2015 19:51

300 میٹر کی بلندی پر بغیر حفاظتی اقدامات کے رسی پر چلنے کا مظاہرہ

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19ستمبر۔2015ء)36 سالہ کین پیٹرسن نے زمین کے جنوبی نصف کرہ پر سب سے بلندی پر تنی ہوئی رسی پر چلنے کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس مظاہرے کے دوران کین نے کسی قسم کے حفاظتی اقدامات نہیں کیے تھے۔کین نے میلبورن کے یوریکا ٹاورز کے درمیان 21 میٹر کا فاصلہ دو بار طے کیا۔

(جاری ہے)

تنی ہوئی رسی پر چلتے ہوئے ، کین غیرمعمولی توازن برقرار رکھتے ہوئے رسی پر بیٹھا بھی اور کچھ دیر کے لیے لیٹ بھی گیا۔ کین دوہفتے پہلے ہی ایک بیٹے کا باپ بنا ہے اور یوریکا ٹاور پر مظاہرہ کرنے کے لیے اسے اس کی بیوی نے بھی بخوشی اجازت دے دی تھی۔ اس سے پہلے کین نے مارچ کے مہینے میں سڈنی میں 100 میٹر کی بلندی پر تنی رسی پر چلنے کا مظاہرہ کیا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu