اپنی شادی پر دلہن خود تو یہ کام نہیں کرتی

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 23 ستمبر 2015 22:50

اپنی شادی پر دلہن خود تو یہ کام نہیں کرتی

ایسٹونیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23ستمبر۔2015ء)آج آپ کو ایک ایسی دلہن سے ملواتے ہیں جس نے اپنی شادی پر خودکے ہوتے ہوئے کسی دوسرے فوٹو گرافر کی خدمات لینے سے انکار کر دیا اور خود ہی فوٹو گرافر بن گئی۔ لیزا لٹس اور اس کے شوہر نے فیصلہ کیا کہ اپنی شادی پر کچھ ہٹ کر غیر معمولی کام کیا جائے۔لیزا لٹس اور ان ہونے والی شوہر نے اپنی شادی کے لئے کچھ مختلف کرنے کی سوچی۔

(جاری ہے)

ٹیلان، ایسٹونیا سے تعلق رکھنے والی لیزا اور اس کے شوہر کی فوٹو گرافی اورویڈیوگرافی کی کمپنی ہے۔دونوں نے اپنی شادی کے موقع پر کسی دوسرے فوٹو گرافر کو رکھنے سے انکار کر دیا۔دونوں نے فیصلہ کیا کہ اُن کی تصاویر لیزا بنائے گی۔ تصاویر بنانے کے لیے جہاں ضرورت ہوگی وہاں بڑے آئینوں کا استعمال کیا جائے گا۔لیزا نے شادی کی تقریبات کے دوران جہاں دلہن کے فرائض سرانجام دئیے وہاں فوٹو گرافر بھی بنی رہی اور شادی کے ایک ایک لمحے کو کیمرے میں قید کر لیا۔ لیزا کی بنائی ہو تصاویر کے رزلٹ کو دیکھ کر سب مہمان حیران رہ گئے۔

Browse Latest Weird News in Urdu