ٹوکیو : جاپان کےخوبصورت ترین گوریلے کا خصوصی فوٹو البم تیار کرنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 1 اکتوبر 2015 17:50

ٹوکیو : جاپان کےخوبصورت ترین گوریلے کا خصوصی فوٹو البم تیار  کرنے کا فیصلہ

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . یکم اکتوبر 2015 ء): آپ نے خوبرو ماڈلز اور اداکاراؤں کے پورٹ فولیو اور تصاویر پر مشتمل البمز تو ضرور دیکھیں ہوں گے لیکن کسی جانور کا خصوصی البم آج تک نہ دیکھا ہو گا.جاپان کے خوبصورت ترین اور خواتین کے دلدادہ گوریلے ”شابانی“ کا خصوصی فوٹو شوٹ کروا کر ایک البم تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے .

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شابانی نام کا یہ گوریلا جاپان کی بیشتر خواتین کا دل جیت چُکا ہے ، رواں برس مارچ میں سوشل میڈیا پر آنے والی تصاویر نے مردانہ جسامت رکھنے اور خوبصورت ہونے پر اس گوریلے کو خاصی مقبولیت بخشی .

18 سالہ یہ گوریلا ایک بیٹے اور بیٹی کا باپ ہے جسے خواتین پرستاروں کیدن بدن بڑھتی ہوئی تعداد کی جانب سے ”ایکمن“ کا خطاب دیا گیا جس کا مطلب ”خوبصورت آدمی“ ہے. تاہم یہ تمام تر توجہ کے باوجود اس گوریلے کا ایک خصوصی فوٹو البم تیار کر کے شائع کیا جائے گا جس میں گوریلے کی تصاویر کے ساتھ ساتھ کچھ اقوال بھی شائع کیے جائیں گے جو اس فوٹو البم کو مزید پرکشش اور دلچسپ بنانے میں مدد دیں گے.

Browse Latest Weird News in Urdu