800 پاؤنڈوزنی موٹا ہسپتال میں یہ حرکت کرے گا تو دھکے مار کر ہی نکالا جائے گا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 10 اکتوبر 2015 13:00

800 پاؤنڈوزنی موٹا ہسپتال میں یہ حرکت کرے گا تو دھکے مار کر ہی نکالا جائے گا

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر2015ء)800 پاؤنڈ وزنی موٹے شخص کا موٹاپے سے نجات کے لیے ہسپتال میں علاج جاری تھا کہ اس نے پیزا کا آرڈر دے دیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے اس کا علاج کیے بغیر اسے ہسپتال سے نکال دیا۔ 33 سالہ سٹیون آسانتی موٹاپے کے علاج کے لیے 80 دنوں سے رہوڈ آئی لینڈ ہوسپیٹل میں زیر علاج تھا۔ اس عرصے میں اس کا 20 پاؤنڈ وزن کم ہوگیا، لیکن خوراک کے حوالے سے ہسپتال کے قوانین کی خلاف ورزی پر اسے ہسپتال سے نکال دیا گیا۔

(جاری ہے)

سٹون نے ڈاکٹروں کا بتایا ہوا کھانا کھانے کی بجائے پیزے کا آرڈر کیا تھا۔سٹیون نے پیزا کھانے کے ھوالے سے کہا کہ یہ ایک لت ہے میں سمجھتا ہوں یہ بیماری ہے۔ ہسپتال کے ترجمان نے سٹیون کو ہسپتال سے ڈس چارج کرنے کی تو تصدیق کی مگرکوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ یہاں سے نکلنے کے بعد سٹیون کینٹ کاؤنٹی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ 2013 میں شائع ہوئی ایک تحقیق کے مطابق ڈیڑھ کروڑ سے زائد امریکی موٹاپے کے مرض کا شکار ہیں، جس کی ایک بڑی وجہ فاسٹ فوڈ کا استعمال بھی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu