سکاٹ لینڈ کی قوس قزاح صرف سفید رنگ کی کیوں؟

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 15 اکتوبر 2015 21:00

سکاٹ لینڈ کی قوس قزاح صرف سفید رنگ کی کیوں؟

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15اکتوبر۔2015ء) 53 سالہ رچرڈ ٹولسن نے یہ تصویر ڈمفریس کے قریب چہل قدمی کرتے ہوئے لی ہے۔اس کے مطابق اس وادی میں دھند میں سفید رنگ کی یہ قوس قزاح کافی عجیب تھی۔ رچرڈ نے جو قوس قزاح دیکھی تھی وہ دھند میں بننے والی قوس قزاح تھی۔ یہ قوس قزاح بھی ویسے ہی بنتی ہے جیسے دوسری بنتی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم دھند میں بننے والی قوس قزاح دھند بنانے والے والے پانی کے انتہائی چھوٹے قطروں سے مل کر بنتی ہے جبکہ عام قوس قزاح بارش کے پانی کے بڑے قطروں سے مل کر بنتی ہے۔

دھند کی قوس قزاح میں پانی کے ان باریک قطروں کا سائز 0.05ملی میٹر (0.0020 انچ)ہوتا ہے۔پانی کے قطرے میں بالکل تھوڑی سی روشنی داخل ہو تی ہے اور اندرونی طور پر ہی ایک دفعہ منعکس ہوتی ہے اور سورج کے مقابل ایک بڑا سا دائرہ بن جاتا ہے۔دھند کے قطرے چھوٹے ہونے کی وجہ سے قوس قزاح سفید ہوتی ہے اگر قطروں کا سائز کچھ بڑا ہو تو قوس قزاح کے بیرونی طرف سرخ اور اندرنیلگوں رنگ ہوسکتا ہے۔ سکاٹ لینڈ کی سفید قوس قزاح دھند کے چھوٹے قطروں کے باعث سفید ہوتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu