اصل زندگی کے تھور کا ہتھوڑا، اس کے علاوہ کوئی نہیں اٹھا سکتا

اتوار 18 اکتوبر 2015 19:58

اصل زندگی کے تھور کا ہتھوڑا، اس کے علاوہ کوئی نہیں اٹھا سکتا

کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18اکتوبر۔2015ء)وینس بیچ، کیلیفورنیا۔ کیلیفورنیا کے ایک انجینئر نے مارول فلموں کےہیرو تھور کے ہتھوڑے کی طرح کا ہتھوڑا بنایا ہے۔مارول فلموں کا سپر ہیرو اپنے ہتھوڑے کو آرام سے ایسے اٹھاتا ہے جیسے بچوں کا کھلونا، جبکہ اس کےعلاوہ دنیا بھر کی مشینیں مل کر بھی اس کا ہتھوڑا نہیں اٹھا سکتی۔ اسی خیال کو ذہن میں رکھ کر ایلن پان نے فنگر پرنٹ سنسر اور الیکٹرو میگنٹ کی مدد سے ایسا ہتھوڑا بنایا ہے، جسے اس کے علاوہ کوئی نہیں اٹھا سکتا۔

(جاری ہے)

ایلن نے اپنے اس ہتھوڑے کی ویڈیو کو یوٹیوب پر شیئر کیا ہے۔ ویڈیو میں ایلن نے بہت سے اجنبی لوگوں کو چیلنج دیا کہ وہ دھات کی سطح پر رکھے ہوئے ہتھوڑے کو اٹھا کر دکھائیں، کوئی بھی اسے نہیں اٹھا سکا تاہم ایلن نے اسے پل بھر میں اٹھا لیا۔ پال نے بتایا کہ اس ہتھوڑے میں الیکٹرو میگنٹ استعمال ہوتا ہے۔ایلان نے بتایا کہ وہ فنگر پرنٹ سنسر کے استعمال سے میگنٹ کو بند کر کے آرام سے ہتھوڑا اٹھا لیتا ہے۔پان نے بتایا کہ وہ ہتھوڑے میں کئی لوگوں کے فنگر پرنٹ بھی محفوظ کر سکتا ہے، جس کے بعد مخصوص لوگوں کے علاوہ کوئی بھی ہتھوڑے کا اٹھا نہیں سکتا۔

Browse Latest Weird News in Urdu