آئس کریم اورلمبی عمر میں کوئی تعلق ہے؟

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 21 اکتوبر 2015 13:53

آئس کریم اورلمبی عمر میں کوئی تعلق ہے؟

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر2015ء)بہت سے لوگ روز روز آئس کریم کھانے کو شاید اچھا نہ سمجھیں مگر 108 سالہ ورجینا ڈیویس کی لمبی عمر کا راز ہی شاید آئس کریم ہے۔ورجینا نے جمعے کو اپنی 108 ویں سالگرہ منائی۔ورجینا خود حیران ہے کہ وہ اتنے عرصے کیسے زندہ رہی۔ ورجینا نے بتایا کہ وہ ہر روز رات کے کھانے میں سوپ پیتی ہے اور بستر پر جانے سے پہلے اپنی پسندیدہ آئس کریم کا باؤل ختم کرتی ہے۔

ورجینا کا کہنا ہے کہ شاید کبھی شراب اور سگریٹ نہ پینا بھی اس کی لمبی عمر کی وجہ ہو۔

(جاری ہے)

ورجینا نے بتایا کہ وہ 90 سال کی عمر تک کام کرتی رہی ہے۔ورجینا نے کہا کہ کام کرنا ہر کسی کے لیے بہتر ہے۔ پچھلے سال تک ورجینیا بغیر کسی سہارے کے اپنے قدموں پر چلتی تھی، تاہم اب وہ بھی تقریبات میں جاتی ہے، لوگوں سے ملتی ہے، اخبار اور میگزین پڑھتی ہے۔ کسی بھی سو سال سے زیادہ عمر کے شخص سے پوچھا جائے کہ اس کی لمبی زندگی کا راز کیا ہے تو اس کا الگ ہی جواب ملے گا۔ ایک خاتون نے اپنی 100 ویں سالگرہ پر بتایا کہ اس کی لمبی زندگی کا راز ہر روز شراب پینا ہے، ایک خاتون گوشت کے استعمال کو اپنی لمبی عمر کی وجہ بتاتی ہے جبکہ اکثریت کی رائے میں ہرروز ایک سیب لمبی زندگی کا اصل راز ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu