ہزار سال بعد انسانوں کی ہیت اور ظاہری جسامت بدل جائیگی‘سائنسدانوں کاحیرت انگیز انکشاف

منگل 27 اکتوبر 2015 16:39

ہزار سال بعد انسانوں کی ہیت اور ظاہری جسامت بدل جائیگی‘سائنسدانوں کاحیرت انگیز انکشاف

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اکتوبر۔2015ء )سائنسدانوں نے حیرت انگیز انکشافات سے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے کہ ہزار سال بعد انسانوں کی ہیت اور ظاہری جسامت بدل جائے گی،ایک ہزار سال بعد والے انسان زیادہ پرکشش اور چست نظر آئیں گے ۔ میڈیا رپورٹ میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایک ہزار سال بعد ہمارے اجسام میں چھوٹے چھوٹے روبوٹ اپنی جگہ لیں گے جوکہ ہمارے جسم میں تبدیلیاں کرتے ہوئے اسے زیادہ مضبوط، چست اور پرکشش بنائیں گے۔

سائنسدانوں کے مطابق انسان کو ایک ہزار سال بعد صرف اپنے جسم پر انحصار کم کرنا پڑے گا اور زیادہ تر کام چھوٹے روبوٹ ہی انجام دیں گے جوکہ انسانوں سے الگ نہیں ہوں گے بلکہ ان کے اجسام میں ہی اپنا کام انجام دیں گے - امریکی سائنسدانوں نے اپنے اندازے کے مطابق بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور زمینی درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ انسانی ہیت میں بھی تبدیلی واقع ہوگی اور امکان ہے کہ انسانی آنکھوں کا رنگ سرخی مائل میں تبدیل ہو جائے گا جس سے وہ اور زیادہ پرکشش نظر آئیں گے جبکہ تندرستی اور چستی میں بھی اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

سائنسدانوں کے ان حیرت انگیز انکشافات کے بعد انسانوں نے اپنے مستقبل کے بارے میں تصوراتی چہرے بنانے شروع کر دیئے ہیں جس میں آنکھوں کا رنگ سرخی مائل دکھائی دیتا ہو اور جسم اب کی نسبت کافی زیادہ مضبوط اور چست ہو ۔

Browse Latest Weird News in Urdu