سعودی عورت ایک سال میں 48 ہزار موبائل فون مرمت کر چکی ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 29 اکتوبر 2015 21:16

سعودی عورت  ایک سال میں 48 ہزار موبائل فون مرمت کر چکی ہے

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29اکتوبر۔2015ء)سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی ایک عورت ایک سال میں 48 ہزار موبائل فون مرمت کر چکی ہے۔ اس نے ایک سال پہلے سعودی عرب میں پہلا صرف خواتین کے لیے مخصوص موبائل رئپیر سنٹر بنایا تھا۔ مریم ال سوبائی کا کہنا ہے ہ وہ ریاض میں اپنے سنٹر پر موبائل فون کی مرمت کی سروسز فراہم کرتی ہے۔اس کے پاس ہر روز 90 سے لیکر 120 موبائل فون مرمت ہونے کے لیے آتے ہیں۔

مریم نے بتایا کہ اس نے 9 سال پہلے خود ہی موبائل فون کی مرمت کا کام سیکھنا شروع کیا۔

(جاری ہے)

مریم نے بتایا کہ اس نے خواتین کے لیے مخصوص سنٹر اس لیے بنایا کہ کوئی دوسر ا مرد میکنک کسی خاتون کو بلیک میل نہ کر سکے۔ مریم نے سبق اخبار کو بتایا کہ اب وہ اپنے سنٹر پر صرف موبائل ہی نہیں بلکہ لیپ ٹاپ بھی مرمت کرتی ہے، اس کے گاہکوں میں صرف خواتین ہی شامل ہیں۔مریم کا کہنا ہے کہ اس کے خاندان والے اس کے کام کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ اس کیرئیر میں کامیاب ہوئی۔ مریم کا کہنا ہے کہ اب وہ ملکی سطح پر ایسا پروجیکٹ شروع کرنا چاہتی ہے جہاں خواتین تمام الیکٹرونکس آلات کی مرمت کرا سکیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu