2,186بھیڑوں نے جہاز کا رخ بدلوادیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 6 نومبر 2015 23:33

2,186بھیڑوں نے جہاز کا رخ بدلوادیا

بالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6نومبر۔2015ء)آسٹریلیا سے کوالالمپور آنے والے کارگو ہوائی جہاز کو ہنگامی حالات میں بالی ، انڈونیشیا میں اتارنا پڑا۔

(جاری ہے)

جہاز میں 2,186بھیڑیں سوار تھیں جن کی گرمی اور گیسوں کی وجہ سے جہاز کے دھویں اورآگ ظاہر کرنے والے آلات نے جہاز میں آگ لگنے کے سائرن بجا دئیے۔45 منٹ کے بعد ہی جہاز کو بالی کے دانپسر ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا،جہاں پتہ چلا کہ سائرن بجنے کی وجہ بھیڑوں کی گرمی اور گیسیں تھیں۔ڈھائی گھنٹے بعد جہاز دوبارہ اپنی منزل مقصود کی طرف روانہ ہوگیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu