پلاسٹک کی آلودگی سے خاتمے کا انتہائی آسان علاج

Ijaz Muhammad محمد اعجاز اتوار 15 نومبر 2015 14:45

پلاسٹک کی آلودگی سے خاتمے کا انتہائی آسان علاج

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر۔2015ء)کاغذ اور لکڑی وغیرہ کے برعکس پلاسٹک کو زمین میں مل کر زمین کا حصہ بننے میں سینکڑوں سال لگتے ہیں اور اسی وجہ سے پلاسٹک کو ماحول کے لیے خطرناک سمجھا جاتا ہےدنیا میں پلاسٹک کے بڑھتے ہوئے استعمال کو روکنے کے لیے نت نئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔کچھ ممالک اس پر پابندی لگا رہے ہیں تو کچھ نے پلاسٹک کے لفافوں پر ٹیکس لگا دیا ہے۔

تاہم اب سائنس دانوں نے پلاسٹک کی آلودگی کا علاج دریافت کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اب پلاسٹک کا علاج کیڑوں سے کیا جائے گا۔ امریکا اور چین کے سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے Tenebrio molitor کےلاروے سے پلاسٹک کی آلودگی کا علاج دریافت کیا ہے۔ اسے Yello Mealworms بھی کہتے ہیں۔یہ کیڑے ہر طرح کے پلاسٹک کو ہضم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔یہ کیڑے جب پلاسٹک کو کھاتے ہیں تو پلاسٹک کاربن ڈائی آکسائیڈ میں بدل جاتا ہے ، جو ان کیڑوں کو غذائیت فراہم کرتا ہے۔ 2013 میں دنیا میں 271 ملین ٹن پلاسٹک استعمال ہوا جس میں 20 ملین ٹن پولیسٹرین شامل تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت پلاسٹک کے مسئلے سے نپٹنے کے لیے انتہائی معاون ثابت ہوگی۔

Browse Latest Weird News in Urdu