معروف جاپانی پیانو نواز یوسوک یاما شیتا نے ساحل سمندر کے قریب جلتا ہوا پیانو بجا کر مظاہرہ دیکھنے والے پانچ سو سے زاید شائقین کو حیرت زدہ کر دیا

منگل 18 مارچ 2008 12:00

معروف جاپانی پیانو نواز یوسوک یاما شیتا نے ساحل سمندر کے قریب جلتا ہوا پیانو بجا کر مظاہرہ دیکھنے والے پانچ سو سے زاید شائقین کو حیرت زدہ کر دیا
ٹوکیو (اردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 18 مارچ 2008) آگ سے کھیلنا بچوں کا کھیل نہیں۔اس قول کو جاپان سے تعلق رکھنے والے ایک سرسٹھ سالہ جیدار پیانو نواز نے سچ ثابت کر دیا ہے۔معروف جاپانی پیانو نواز یوسوک یاما شیتا نے ساحل سمندر کے قریب جلتا ہوا پیانو بجا کر مظاہرہ دیکھنے والے پانچ سو سے زاید شائقین کو حیرت زدہ کر دیا۔انہوں نے یہ کارنامہ حفاظتی لباس پہن کر انجام دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مظاہرے کے دوران آگ کا دھواں ان کی آنکھ اور ناک کو متاثر کر رہا تھا۔دس منٹ کے اس مظاہرے کے بارے میں آرٹ پروڈیوسر کہنا ہے کہ اس مظاہرے سے ایک فنکار کے اپنے فن سے لگاو کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔یاما شیتا نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر ایک سنجیدہ کوشیش کی ہے جو قابل تحسین ہے۔سرسٹھ سالہ یوسوک یاما شیتا اس وقت تک پیانو بجاتے رہے جب تک وہ پوری طرح جل نہیں گیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu