چین میں میں ایک شخص نے آئی فون خریدنے کے لئے اپنی 18 دن کی بچی کو آن لائن فروخت کردیا

بدھ 9 مارچ 2016 11:48

چین میں میں ایک شخص نے آئی فون خریدنے کے لئے اپنی 18 دن کی بچی کو آن لائن فروخت کردیا

بیجنگ ۔ 9 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء) چین کے جنوب مشرقی صوبے فیوجیان میں ایک شخص نے آئی فون خریدنے کے لئے اپنی 18 دن کی بچی کو آن لائن فروخت کردیا۔ چینی اخبار کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کیوکیو پر ایک شخص نے اس بچی کو 23ہزار یوآن ( 4 لاکھ 70 ہزار روپے تقریباً ( میں خریدا۔

(جاری ہے)

پولیس نے واقعہ کا علم ہونے پر نومولود بچی کے والد کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جس نے اسے 3 سال قید کی سزا سنا دی۔

رپورٹ کے مطابق بچی کی ماں اور باپ دونوں کی عمریں 19 سال ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق بچی کی ماں کئی جگہ جزوقتی ملازمتیں کررہی ہے جبکہ باپ بے روز گار ہے اور زیادہ وقت نیٹ کیفے میں گزارتا ہے اس نے بتایا کہ وہ بچی کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم سے آئی فون اور موٹر سائیکل خریدنا چاہتا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu