صرف ایک حرف کے غلط ہجے سے ہیکر ایک ارب ڈالر نہ لوٹ سکے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 12 مارچ 2016 02:04

صرف ایک حرف کے  غلط ہجے سے ہیکر ایک ارب ڈالر نہ لوٹ سکے

بنگلا دیش کے مرکزی بنک پر ہونے والا ہیکروں کا حملہ ہیکروں کی اپنی غلطی کی وجہ سے ناکام ہوگیا، ہیکروں کو جزوی کامیابی ملی۔
تفصیلات کے مطابق 4 اور 5فروری کے درمیان ہیکروں نے بنگلادیش کے مرکزی بنک کے سسٹم میں گھس کر خفیہ معلومات چرائیں اور اپنے اکاؤنٹس میں 80 ملین ڈالر منتقل کر لیے ۔ یہ بنگلا دیش کی تاریخ کی سب سے بڑی بنک ڈکیتی کہی جا سکتی ہے،تاہم اگر ہیکر ایک لفظ کے ہجے لکھنے میں غلطی نہ کرتے تو یہ دنیا کی سب سے بڑی بنک ڈکیتی ہوتی۔

ہیکروں کی غلطی کی وجہ سے وہ ایک ارب ڈالر نہ چرا سکے۔
بنک حکام نے اب بتایا کہ ہے ہیکروں نے خفیہ معلومات چرا کر فیڈرل ریزور بنک آف نیویارک میں موجود بنگلادیش کے مرکزی بنک کے کھاتے سے فلپائن اور سری لنکا کی جعلی کمپنیوں کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کرنے کی تین درجن کوششیں کیں۔

(جاری ہے)

چند ابتدائی کوششوں میں ہیکر 81 ملین ڈالر منتقل کرنے میں کامیاب بھی ہوگئے اس کے بعد انہوں نے ایک جعلی کمپنی ، جس کا نام Shalika Foundation تھا کو Shalika Fandation لکھ دیا۔

اس غلطی پر ڈویچے بنک نے بنگلا دیشی بنک سے وضاحت طلب کی، جنہوں نے فورا ہی ٹرانزایکشن کو ختم کرا دیا۔ جن ٹرانزایکشن کو ختم کرایا گیا، اُن کی مالیت 850 ملین ڈالر سے 870 ملین ڈالر کے درمیان تھیں۔
بنگلا دیش کا مرکزی بنک منتقل ہونے والی رقم میں سے کچھ رقم غیر قانونی منتقلی کے قوانین کی وجہ سے واپس بھی حاصل کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu