ہوٹل انتظامیہ سے تلخ کلامی،46 سالہ شخص نے ہوٹل میں‌سانپ چھوڑ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 24 مارچ 2016 11:52

ہوٹل انتظامیہ سے تلخ کلامی،46 سالہ شخص نے ہوٹل میں‌سانپ چھوڑ دیا

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 مارچ 2016ء): ہوٹل انتظامیہ سے تلخ کلامی پر کھانا کھانے آئے ایک 46 سالہ شخص نے ہوٹل میں سانپ چھوڑ دیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق 46 سالہ موٹوہاشی 200 ڈالر مالیت کا کھانا کھانے ایک سوشی ریسٹورنٹ میں گیا۔

(جاری ہے)

46 سالہ شخص کے ارد گرد بیٹھے لوگوں نے موٹوہاشی کے ہمراہ سانپ کو دیکھا تو ہوٹل انتظامیہ کو شکایت کی جس پر ہوٹل انتظامیہ اور موٹو ہاشی کے مابین تلخ کلامی ہوئی اور موٹو ہاشی ہوٹل سے باہر نکل گیا۔

پولیس ترجمان ایرن جیفرسن نے بتایا کہ کچھ ہی دیر بعد موٹو ہاشی 10 سے 13 فٹ لمبے سانپ کے ساتھ دوبارہ ہوٹل واپس آیا۔ موٹو ہاشی نے اس بار اپنے ساتھ لائے سانپ کو ہوٹل میں چھوڑ دیا جس پر پولیس نے اس جُرم میں اسے گرفتار کر لیا۔ سانپ کو دیکھتے ہی ہوٹل میں موجود دیگر افراد نے چیخ و پُکار شروع کر دی ، البتہ کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔ بعد ازاں موٹو ہاشی کو 50 ہزار ڈالر کے عوض ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu