بچوں کی واٹر گن سے ڈکیتی کی انوکھی کوشش ناکام

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 25 مارچ 2016 15:43

بچوں کی واٹر گن سے ڈکیتی کی انوکھی کوشش ناکام

سینٹ لوئیس کے علاقے میں سٹور کے مالک نے ڈکیتی کی ایک انوکھی کوشش کو ناکام بنادیا۔ مالک کو جیسے ہی اندازہ ہوا کہ ڈاکو کے پاس اصل پسٹل کی بجائے بچوں کی واٹر گن ہے، اس نے مزاحمت شروع کر دی۔
ٹی وی رپورٹس کے مطابق امانوئل پرکنز کو جیل بھیج دیا گیاہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کا یہ واقعہ پچھلے ہفتے میپل وڈ میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پرکنز نے جان کے خوف سے تھرتھراتے لیدر سٹور کے مالک سے رقم کا مطالبہ کیا۔

سٹور کے مالک کو جلد ہی اندازہ ہوگیا کہ ڈاکو نے جو پسٹل پکڑی ہے وہ اصل نہیں بلکہ بچوں کی کھلونا پستول ہے۔ یہ احساس ہوتے ہیں مالک سے ڈاکو کی پستول کو پیچھے دھکیل دیا اور پرکنز کو کہا کہ پولیس کے آنے سے پہلے یہاں سے چلا جائے۔
پرکنز نے بعد میں پولیس کو بتایا کہ یہ سینٹ پیٹرک ڈے کا مذاق تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu