کلاس فیلو کے قتل کی سازش کرنے پر طالبات کو سکول سےنکال دیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 1 اپریل 2016 04:17

کلاس فیلو کے قتل کی سازش کرنے پر طالبات کو سکول سےنکال دیا گیا

ایک سکو ل کی تین طالبات کو کلاس فیلو سے جھگڑے کے بعدزہر دے کر قتل کرنے کی سازش پر سکول سے نکال دیا گیا ہے۔
الاسکا کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک سکول کی 6 یا 7 سال کی تین لڑکیوں نے اپنی کلاس فیلو لڑکی سے جھگڑے کے بعد اسے سیلکا جیل کی مدد سے جان سے مارنے کا منصوبہ بنایا۔
ونٹربری چارٹر سکول کی ہیڈ ٹیچر شاہانا مال نے تینوں لڑکیوں کے والدین کو ایک ای میل کی ہے، جس میں انہیں لڑکیوں کا منصوبہ بتایا گیا ہے۔

ٹیچر نے بتایا کہ تینوں لڑکیاں لنچ ٹائم میں دوسری لڑکی کو مارنے کے لیے سیلکا جیل دینا چاہتی تھیں۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے کہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوپاتی، کلاس میں موجود ایک اور لڑکی نے سکول انتظامیہ کو ان کے منصوبے کے بارے میں آگاہ کر دیا۔تاہم اُن کا یہ منصوبہ کامیاب نہ ہوسکت تھا ا کیونکہ نمی کو جذب کرنے والا سیلکا جیل زہریلا نہیں تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ لڑکیاں قتل کی سازش تو کر رہی تھیں تاہم پولیس نے ان پر کسی قسم کا مقدمہ نہیں بنایا۔پولیس ترجمان کے مطابق اسے نہیں لگتا کہ وہ 6 یا 7سال کی لڑکیوں کے خلاف کوئی کاروائی کر سکتے ہیں تاہم پولیس کے ایک آفیسر نے ان لڑکیوں کے ساتھ سختی سے بات کی ہے۔
سکول انتظامیہ نے تینوں لڑکیوں کو سکول نے نکال دیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu