متروکہ کان میں زیر آب لگژری 5سٹار ہوٹل بنے گا

جمعرات 7 اپریل 2016 10:12

متروکہ کان میں زیر آب لگژری 5سٹار ہوٹل بنے گا

ایک متروکہ کان میں زیر آب کمروں کے ساتھ 5سٹار ہوٹل کی تعمیر شروع ہو گئی ہے۔ اس ہوٹل کی دو زیر آب منزلوں میں 383 گیسٹ رومز ہونگے۔
کیوارےہوٹل(Quarry Hotel) کو شنگھائی کے شہر سونگجیانگ میں بنایا جا رہاہے۔اس ہوٹل کو اگلے سال تک مہمانوں کے لیے کھولا جائے گا۔
یہ ہوٹل جس جگہ بنایا جا رہا ہے وہاں پہاڑ بھی ہیں اور آبشاریں بھی ۔

(جاری ہے)

اس ہوٹل کا ڈیزائن ایسا ہے کہ 90 میٹر گہری کان میں بھی قدرتی نظاروں کا عکس پڑتا ہے۔


اس ہوٹل میں زیر آب عوامی جگہیں ہیں، مہمانوں کے کمرے ہیں اور ایک ہزار افراد کی گنجائش کا ایک کانفرنس روم بھی ہے۔اس ہوٹل میں کھیلوں اور تعیشات کے لیے جگہیں بھی بنائی گئی ہیں۔ہوٹل کے زیر آب حصے میں ایک ریسٹورنٹ کے علاوہ بہت سے مہمانوں کے کمرے ہونگے،جن کا رخ ایک 10 میٹر گہرے ایکوریم کی طرف ہوگا۔یہ ہوٹل دنیا کا سب سے زیادہ سر سبز ہوٹل ہوگا۔

Browse Latest Weird News in Urdu