چینی لڑکی کا جلد کی حفاظت کا دلچسپ طریقہ

اتوار 17 اپریل 2016 22:39

چینی لڑکی کا جلد کی حفاظت کا دلچسپ طریقہ

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء)بو ننگ بو شہر سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے اپنی جلد کی حفاظت کا بہترین طریقہ تلاش کیا ہے۔ ایک ویب سائٹ کے مطابق آج کل یہ لڑکی ریل کے سفر کے دوران اپنے چہرے کو عجیب و غریب ماسک سے ڈھانپ کر رکھتی ہے اور روزانہ دفتر آتے جاتے اس کا یہی حلیہ ہوتا ہے۔ انٹرنیٹ پر اس لڑکی کی تصویروں نے دھوم مچارکھی ہے اور اس کے ساتھی مسافر بھی اسے دیکھ کر حیران ہوتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اب چینی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ یہ لڑکی کوئی مضحکہ خیز حرکت نہیں کررہی بلکہ اپنا قیمتی وقت بچارہی ہے دراصل عنقریب اس کی شادی ہونے والی ہے اور طویل دفتری مصروفیات کی وجہ سے اسے اپنی جلد کی حفاظت کا وقت نہیں ملتا۔ لڑکی نے اس کا یہ حل نکالا ہے کہ وہ روزانہ ریل کے طویل سفر کے دوران جلد کی حفاظت کے لئے تیار کیا گیا ماسک اپنے چہرے پر استعمال کرتی ہے اور منزل پر پہنچ کر اسے صاف کرلیتی ہے۔ اس ذہین لڑکی کا کہنا ہے کہ گھر میں ماسک لگا کر بیٹھنے سے بہت سا وقت ضائع ہو جاتا ہے جبکہ ماسک لگا کر سفر کرنے سے اس کا بہت سارا وقت بچ جاتا ہے جبکہ راستے میں گرد و غبار اور دھویں سے بھی چہرہ محفوظ رہتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu