چین کا انوکھا گاؤں، جس کی آبادی صرف ایک شخص پر مشتمل ہے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 24 اپریل 2016 01:26

چین کا انوکھا گاؤں، جس کی آبادی صرف ایک شخص پر مشتمل ہے

چین کی آبادی 1.3ارب ہوگئی ہے۔بہت سے شہراتنے گنجان آباد ہیں کہ صحت اور آلودگی کے مسائل کھڑے ہوگئے ہیں، جب کہ بہت سی جگہیں ایسی ہیں جہاں دیکھنے سے بھی کوئی رہنے والا نظر نہیں آتا۔ایسا ہی ایک گاؤں گانسو صوبے میں شوینشانشی ہے۔اس گاؤں کی آبادی صرف ایک شخص پر مشتمل ہے۔ اس شخص کے ہمسایے یا تو مر چکے ہیں یا دوسری جگہوں پر منتقل ہوگئے ہیں۔ اس کے پاس ابھی تک کچھ بھیڑیں ہیں، جن کی وجہ سے اس کا دل لگا رہا ہے۔


سی سی ٹی وی کے مطابق لیو اس گاوں میں 10 سالوں سے تنہا رہ رہا ہے۔اس گاؤں کے دوسرے رہنے والے ذرائع کی عدم دستیابی کے باعث یہ گاؤں چھوڑ رکر چلے گئے مگر لیو نے اپنی ماں کی تیمارداری کی وجہ سے یہاں سے جانے سے انکار کر دیا۔ ماں کے گزر جانے کے بعد وہ اپنی بھیڑوں کے ساتھ اس گاؤں میں تنہا ہے۔

(جاری ہے)


لیو کا زیادہ وقت اپنی بھیڑوں کو کھلانے پلانے میں گزر جاتا ہے۔

اکیلے ہونے کی وجہ سے لیو کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اسے پانی لانے کے لیے گھر سے کئی میل دور جانا پڑتا ہے۔اگر اسے کبھی کھانا یا کچھ اور خریدنا پڑے تو بھی اسے گاؤں سے کئی میل دور جانا پڑتا ہے، اسی وجہ سے لیو خود کھانا بنانے کی کوشش کرتا ہے۔لیو اپنے گھر کے قریب موجود جنگل کا خیال رکھتا ہے ، جس سے اس کی کچھ آمدن ہوجاتی ہے۔ لیو کا کہنا ہے اسے اس طرح اکیلے اپنی بھیڑوں کے ساتھ سکون سے رہنا پسند ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu