خاتون نے ٹرین میں ملنے والے10 لاکھ روپے اس کے مالک کو لوٹا دئیے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 24 اپریل 2016 02:02

خاتون نے ٹرین میں ملنے والے10 لاکھ روپے اس کے مالک کو لوٹا دئیے

بارسلونا، سپین کے مقامی ٹرین سٹیشن نے اس خاتون کا شکریہ ادا کیا ہے جس نے بیگ اور 8000یوروز سٹیشن پر حکام کے حوالے کر دئیے، جنہوں نے اسے اصل مالک تک پہنچا دیا۔
بارسلون میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹ کے مطابق عورت کو ٹرین سے ایک بیگ ملا جس میں اچھی خاصی رقم تھی۔ خاتون نے فوراً ہی سٹیشن کے حکام کو مطلع کیا۔حکام نے بیگ کھول کر دیکھا تو اس میں 8575 یوروز کے نوٹ تھے۔

(جاری ہے)

بیگ ملنے کے فوراً بعد ہی ایک خاتون نے بارسلونا کے ال پراٹ ائیر پورٹ کے ٹرمینل 1 پر رپورٹ کی کہ اس کا بیگ گم ہو گیا ہے۔بارسلونا میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹ نے یہ ہینڈ بیگ اور رقم تو اس کی مالک تک پہنچا دی مگر اس عورت کی شناخت لکھنا بھول گئے جس نے اسے واپس کیا تھا۔
اس ماہ بارسلونا میں یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے جب کسی نے بڑی رقم پر مشتمل بیگ یا پرس کو واپس کیا ہے۔ کچھ دن پہلے کسی نے بارسلونا کے ایک اسٹیشن پر ملا پرس واپس کیا تھا جس میں8537 ڈالر کے برابر رقم موجود تھی۔

Browse Latest Weird News in Urdu