ہم کچھ لفظوں سے محبت کرتے ہیں اور کچھ سے نفرت۔ وجہ۔۔۔۔

Ameen Akbar امین اکبر منگل 26 اپریل 2016 10:03

ہم کچھ لفظوں سے محبت کرتے ہیں اور کچھ سے نفرت۔ وجہ۔۔۔۔

ہم کی بورڈ پر ٹائپنگ کے طریقہ کار کی وجہ سے کچھ لفظوں سے محبت کرتے ہیں تو کچھ سے نفرت۔ اسے کیورٹی ایفکٹ (QWERTY Effect) کہتے ہیں۔جرمن محققین کے مطابق کچھ الفاظ پر ہمارا ردعمل کا فی جذباتی ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کیورٹی کی بورڈ کو کارکردگی بڑھانے کے لیے بنایا گیا تھا، مگر اس سے کارکردگی نہیں بڑھائی جا سکتی۔ اسے ڈیزائن کرنے والے نے اس طرح ڈیزائن کیا ہے کہ ٹائپ کرنے میں مشکل الفاظ کی بورڈ کے بائیں جانب رہیں ، جس کی وجہ مشینی کی بورڈ میں کیز کا پھنس جانا تھا۔

اب کی بورڈ میں ٹائپ رائٹر کی طرح کیز کے پھنس جانے کا مسئلہ تو نہیں مگر ہم لاشعوری طور پر ایسے الفاظ سے نفرت کرتے ہیں، جنہیں ٹائپ کرتے ہوئے بائیں ہاتھ کو استعمال کرنا پڑے ۔ ماہرین کی تحقیق کے مطابق صارفین دائیں ہاتھ سے ٹائپ ہونے والے الفاظ کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

صارفین کو POOL لکھنا زیادہ پسند ہے بجائے Desert لکھنے کے ۔ اس کی وجہ الفاظ کا کم ہونا نہیں بلکہ دائیں یا بائیں ہاتھ سے لکھا جانا ہے۔
ماضی میں بھی ایک تحقیق کے دوران لوگوں سے مختلف الفاظ کی درجہ بندی کرنے کا کہا گیا تھا۔ یہ درجہ بندی الفاظ کے دائیں اور بائیں ہاتھ سے ٹائپنگ کی بنیاد پر تھی۔ اس تحقیق کے دوران لوگوں نے ایسے الفاظ کو پسند کیا جو دائیں ہاتھ سے ٹائپ کیے جاتے تھے۔

Browse Latest Weird News in Urdu