سیاہ اور سرخ بیڈ شیٹ سے چھٹکارہ پا لیں، سکون میں رہیں گے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 27 اپریل 2016 12:07

سیاہ اور سرخ بیڈ شیٹ  سے چھٹکارہ پا لیں، سکون میں رہیں گے

اگر کھٹمل کسی بھی طرح آپ کی جان نہیں چھوڑ رہے تو ایک دفعہ اپنے بیڈ کی بیڈ شیٹ کا رنگ بدل کر دیکھیں۔ ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کھٹملوں کو بھی انسانوں کی طرح ہی بہت سے رنگ پسند اوربہت سے رنگ ناپسند ہوتے ہیں ۔
جرنل آف میڈیکل انٹومولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق کھٹمل اور دوسرے حشرات سیاہ اور سرخ رنگ میں چھپنا پسند کرتے ہیں جبکہ انہیں سبز، پیلے اور سفید رنگ سے نفرت ہے۔

(جاری ہے)


تحقیق سے اندازہ ہوتا ہے کہ کھٹملوں کو سیاہ رنگ اس لیے پسند ہے کہ اس میں چھپنا آسان ہوتا ہے جبکہ سرخ رنگ غالباً خون کے رنگ کی وجہ سے پسند ہے۔سبز، پیلے اور سفید رنگ میں ایسی جگہیں نہیں ہوتی جہاں کھٹمل چھپ سکیں، اس لیے وہ انہیں ناپسند ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ اس ڈیٹا کو حشرات پکڑنے والے آلات بنانے والی کمپنیوں سے شیئر کریں گے۔ اس وقت جو آلات یا ٹریپ بنائے جاتے ہیں وہ سفید رنگ کے ہوتے ہیں، یہ رنگ حشرات کو پسند ہی نہیں۔ اس لیے ماہرین نے سرخ یا سیاہ رنگ کے ٹریپ بنانے کا مشورہ دیا ہے

Browse Latest Weird News in Urdu