آپریشن کے بعد 9سالہ بچہ گینگسٹر بن گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 6 مئی 2016 18:29

آپریشن کے بعد 9سالہ بچہ گینگسٹر بن گیا

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کو دیکھ کر سب ہی ہنس ہنس کر بے حال ہو رہے ہیں۔ یہ ویڈیو ہے ایک 9سالہ لڑکے برانڈن کی، جسے اس کی ماں ایمانڈا نے فلمایا ہے۔ برانڈن کا آپریشن ہوا تھا، جس کے بعد اسے ہوش میں لایا گیا۔ اینستھیسیا کے زیر اثر برانڈن کو یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے وہ ایک گینگسٹر ہے ۔

(جاری ہے)

آپریشن سے جاگنے کے بعد بعد برانڈن نے دوبئی جانے کا انکشاف بھی کیا ، ویڈیو میں اس نے سٹریپرز پر اربوں خرچ کر نے کا دعویٰ بھی کیا۔

برانڈن یہ بھی کہتا کہ اس کے وکیل کو نہ بتایا جائے اس نے روکو کے ساتھ مل کر ایک قتل بھقی کیا ہے۔ روکو کو وہ اپنا دوست بتاتا ہے۔ ایمانڈا نے برانڈن کی تمام ویڈیوز کو اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کردیا ہے۔ آپ ذرا ٹرانسکرپٹ کے ساتھ برانڈن کے ہوش میں آنے کے بعد کے مناظر دیکھیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu