بھارتی ریاست اتر پردیش کی تحصیل کے ایک گھر سے سینکڑوں سانپ بر آمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 11 مئی 2016 15:54

بھارت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11مئی 2016ء): بھارتی ریاست اتر پردیش کی تحصیل لاکھمپور میں ایک گھر کے رہائشی افراد میں اس وقت خوف و ہراس کی ایک لہر دوڑ گئی جبکہ ان کے گھر کے آنگن میں یکے بعد دیگرے سانپوں نے اپنے ڈیرے ڈالنے شروع کر دئے۔ ڈپٹی انسپکٹر آر کے رائے نے بتایا کہ سانپ گھر کی ایک دیوار کے عقب میں موجود بیسمنٹ سے نکل کر باہر آئے۔

(جاری ہے)

اہل خانہ نے بتایا کہ سانپوں نے سنسناہٹ سے ہم نیند سے جاگے اور جب باہر آ کر دیکھا تو مارے خوف کے ہمیں سمجھ ہی نہیں آیا کہ اتنی تعداد میں سانپ کہاں سے نکل رہے ہیں۔ گھر میں موجود ایک خاتون کا کہنا تھا کہ جب ہم ایک سانپ کو دور پھینکتے تھے تو دوسرا نکل آتا تھا اور یہی سلسلہ جاری رہا جس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ جس پر تمام خوفزدہ اہل خانہ نے پوری رات ہمسایوں کے گھر بسر کی۔ ڈپٹی انسپکٹر رائے کا کہنا تھا کہ بعد ازاں تمام سانپوں کو قریبی جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔ گھر میں موجود سانپوں اور اہل خانہ کے بیانات کی ایک ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

Browse Latest Weird News in Urdu