ضدی ہوں تو ایسے۔ کاروں کے مالکان نے 13 ماہ تک ایک دوسرے کی کاروں کا راستہ روکے رکھا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 15 مئی 2016 00:58

ضدی ہوں تو ایسے۔ کاروں کے مالکان نے 13 ماہ تک ایک دوسرے کی کاروں کا راستہ روکے رکھا

چین سے تعلق رکھنے والے دو کار مالکان کی کاریں ایک دوسرے کے سامنے آگئیں اور پھر ہٹی ہی نہیں۔
تفصیلات کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والے دو امیر کبیر اشخاص کی لگژری گاڑیاں ایک دوسرے کے سامنے آ گئیں، انہوں نے تحمل سے معاملہ سلجھانے یا پولیس کو بلانے ایک ایک دوسرے کو رستہ دینے کی بجائے دونوں کاروں کو ایک دوسرے کے سامنے چھوڑا اور چلے گئے۔

دونوں ایک سال سے بھی زیادہ عرصے تک انتظار کرتے رہے کہ دوسرا آ کر معذرت کرے۔
ایک سال سے زیادہ عرصے تک دونوں کاریں دھول میں کھڑی رہیں، سوکھے پتوں اور پرندوں کے فضلے سے اٹ گئیں مگر دونوں میں سے کوئی بھی پیچھے نہ ہٹا۔ دونوں کاروں کا ٹاکرا اپریل 2015 میں ہوا تھا، جس کے بعد یہ ایک دوسرے کے سامنے سے نہیں ہٹیں۔
دونوں مالکان، جو اسی رہائشی کمیونٹی میں رہتے تھے، نے پچھلے ایک سال سے ایک دوسرے کو نہیں دیکھا۔

(جاری ہے)

دونوں پارٹیوں کا یہ جھگڑا اب اس انداز میں ختم ہوگا کہ شاید دونوں میں سے کوئی بھی مطمئن نہ ہو۔
اس جھگڑے کے دوران پورشے کے مالک نے بی ایم ڈبلیو پر ایک ڈنٹ بھی ڈال دیا کہ شاید اس طرح بی ایم ڈبلیو کا مالک اسے غلط کہنے کے لیے ہی اس کے پاس آجائے مگر بی ایم ڈبلیو کا مالک ا س سے زیادہ ڈھیٹ نکلا۔ اس نے پرواہ نہ کی اور اپنی کار پورشے کے سامنے کھڑی رہنے دی۔ اس عرصہ کے دوران دونوں دوسری کاروں پر اپنے کام کرتے رہے۔
ژیان پولیس اب اس معاملے کو دیکھ رہی ہے، پولیس کی کوشش ہے کہ دونوں کے درمیان معاملات حل ہوجائیں

Browse Latest Weird News in Urdu