یونیورسٹی نے کانوکیشن کے بعد طلبا کے گریجویشن کیپ فضا میں اچھالنے پر پابندی لگا دی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 19 مئی 2016 02:54

یونیورسٹی نے کانوکیشن کے بعد طلبا کے  گریجویشن کیپ فضا میں  اچھالنے پر  پابندی لگا دی

قانون کے طلباء کی ایک کلاس کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنی گریجویشن کیپ فضا میں اچھالنے کی بجائے اچھالنے کی اداکاری کریں۔یونیورسٹی نے اس فیصلے کی وجہ صحت اور حفاظتی خدشات کو بتایا ہے۔
یونیورسٹی آف ایسٹ اینجلیا، نارویچ نے اپنے طلباء سے کہا کہ وہ فضا میں کیپ اچھالنے کی بجائے کیپ اچھالنے کی اداکاری کیا کریں، ایسا نہ کہ کوئی ان سے زخمی ہوجائے۔

(جاری ہے)


یونیورسٹی نے تمام طلباء کو ای میل کی کہ 21جولائی کو ہونے والی تقریب کے بعد فضا میں کیپ نہ اچھالیں بلکہ کیپ اچھالنے کی اداکاری کریں، باقی کام اُن کا فوٹو گرافر کر لے گا۔ فوٹو گرافر فوٹو شاپ سے تصویر میں فضا میں اڑتی کیپ بنا دے گا۔
یونیورسٹی کے طلباء نے یونیورسٹی کے اس فیصلے پر کافی غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ طلباء کا کہنا ہے کہ انہیں اس لمحے کا مدت سے انتظار تھا اور زندگی میں ایک بار آنے والے اس منفرد خوشی کے لمحے کو بھی انتظامیہ اُن سے چھین لینا چاہتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu