نوجوان نے اپنی عینک میوزیم کی دیوار کے ساتھ رکھ دی، لوگ اسے آرٹ سمجھ کر دیکھتے رہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 27 مئی 2016 03:27

نوجوان نے اپنی عینک میوزیم کی دیوار کے ساتھ رکھ دی، لوگ اسے آرٹ سمجھ کر دیکھتے رہے

بے ایریا کے رہائشی ٹی جے کھایاتان اور اس کے دوستوں نے سان فرانسسکو میوزیم آف مارڈن آرٹ کا دورہ کیا اوروہاں پر ایک شرارت کرنے کا پروگرام بنایا۔ 17 سالہ ٹی جے نے اپنی عینک ایک دیوار کے ساتھ رکھ دی اور دیکھنے لگے کہ دوسرے لوگوں کا ردعمل اس نئے ”فن پارے“ کی نمائش پر کیا ہوتا ہے؟
دوسرے لوگوں نے حسب توقع رد عمل دیا۔

(جاری ہے)

وہ جب میوزیم کی سیر کرتے کرتے دیوار کے پاس پڑی ہوئی عینک تک پہنچے تو اسے بھی آرٹ کا نمونہ سمجھ کر دیکھنے لگے۔

کچھ ہی دیر میں اس کے گردلوگوں کا ہجوم لگ گیا۔ کچھ لوگوں نے تو وہاں رک کر آرٹ کے اس ”نمونے“ کی تصاویر بھی بنائیں۔
ٹی جے نے بز فیڈ کو بتایا کہ کبھی کبھار مارڈن آرٹ کے لطیفہ بن جانے سے مجھے اتفاق ہے۔کچھ کے نزدیک یہ مذاق ہوتا ہے تو کچھ اس میں سے روحانی مطالب نکالتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu