ایک خاتون نے 1994 میں خریدے گئے ٹکٹ سے اب ڈزنی لینڈ کی سیر کی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 28 مئی 2016 16:15

ایک خاتون نے 1994 میں خریدے گئے ٹکٹ سے  اب ڈزنی لینڈ کی سیر کی

ہمیں پچپن میں ڈرنی فلموں میں یہی بتایا جاتا ہے کہ ہماری خوہشتات جتنی مرضی مشکل ہوں، وہ پوری ہوسکتی ہیں۔ جیسے جیسے ہم بڑے ہوتے ہیں ہمیں احساس ہوتا ہے کہ ہم اس نظریے پر یقین نہیں کر سکتے تاہم ڈزنی کی روایت کے مطابق ایک عورت کے ساتھ تو جیسے جادو ہی ہوگیا۔ اس کے بچپن کی خواہش اب پوری ہوگئی۔
4سالہ چیلسیا ہرلین نے 1994 میں اپنے خاندان کے ساتھ ڈزنی ورلڈ کا دورہ کیا تھا۔

چیلسی کے پاس 4دن کا ٹکٹ تھا مگر وہ آخری دن سیر نہ کر سکے۔

(جاری ہے)

اب 22سال بعد چیلسیا کے والد تہہ خانے میں فالتو سامان دیکھ رہے تھے کہ اُن کی نظر ایک استعمال شدہ ٹکٹ پر پڑی۔ ٹکٹ پر چیلسیا کی تصویر بھی تھی۔ٹکٹ کی حالت بھی اچھی تھی اس سے پتہ چلتا تھا کہ چیلسیا کی سیر کا ایک دن باقی ہے۔ٹکٹ دیکھ کر چیلسیا نے فیصلہ کیا کہ وہ دوبارہ سے اس ٹکٹ پر ڈزنی لینڈ جائے گی۔حیرت انگیز طور پر چیلسیا کو 22سال پرانے ٹکٹ پر بغیر کسی دشواری کے ڈزنی لینڈ کی سیر کی اجازت مل گئی۔
چیلسیا نے ٹوڈیز پیرنٹس کو بتایا کہ مجھے سیر کرنے کی امید نہیں تھی، ٹکٹ پر کہیں بھی آخری تاریخ نہیں تھی، میں اپنے ساتھ کچھ نہیں لائی تھی مگر ڈزنی لینڈ والوں نے بغیر کسی دشواری کے اسے اندر جانے دیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu