کلاس روم میں بچے کےساتھ تاش کھیلنا استاد کو مہنگا پڑ گیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 29 مئی 2016 03:30

کلاس روم میں بچے کےساتھ تاش کھیلنا استاد کو  مہنگا پڑ گیا

سعودی عرب کے ایک سکول میں استاد کلاس روم میں لڑکوں کے ساتھ تاش کھیلتے پایا گیا ۔ سعودی محکمہ تعلیم کےحکام نے اس حوالے سے تفتیش کر رہے ہیں۔
یہ واقعہ طائف میں پیش آیا جہاں ایک بچے نے استاد کی تاش کھیلتے ہوئے ویڈیو بنائی اور یہ ویڈیو اپنے باپ کو دکھا دی۔

(جاری ہے)

باپ نے اس ویڈیو کی بنیاد پر محکمہ تعلیم میں استاد کی شکایت کر دی۔
عربی زبان کے روزنامہ صدا کے مطابق حکام نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہے۔حکام نے پوچھ گچھ کے لیے استاد کو بھی بلا یا ہے جبکہ کچھ والدین استاد کےخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu