سورج کی سطح پر سیاہ گڑھے ظاہر ہوگئے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 1 جون 2016 19:44

سورج کی سطح پر سیاہ گڑھے  ظاہر ہوگئے

بظاہر یہ ہالی وڈ کی کسی فلم میں دکھایا جانے والا ایفکٹ لگ رہا ہے تاہم یہ سورج کی سطح پر ظاہر ہونے والا سیاہ نشان ہے۔ناسا کی سولر ڈائنامکس آبزرویٹری سے لی گئی کورونل ہول کی یہ الٹراوائلٹ تصویر بظاہر خوفناک لگ رہی ہےمگر ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے ہمارا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔
ناسا کا کہنا ہے کہ کورونل ہولز سورج کی فضا میں کم کثافت کے علاقے ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں پر شمشی مادہ بھی کم ہوتا ہےا ور یہاں کا درجہ حرارت بھی کم ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے یہ سورج کے دوسرے حصوں سے زیادہ سیاہ نظر آتا ہے۔
کورونل ہولز کو عام آنکھ سے نہیں دیکھا جا سکتا اسے انتہائی الٹراوائلٹ لائٹ میں دیکھا جاتا ہے۔
ان کورونل ہولز کی وجہ سے ہی سورج پر تیز رفتار آندھی چلتی ہے، جس سے شمشی ذرات 3 گنا زیادہ رفتار سے خارج ہوتےہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu