بچوں کے رونے کی انتہائی دلچسپ وجوہات

Ameen Akbar امین اکبر منگل 7 جون 2016 00:21

بچوں کے رونے کی انتہائی دلچسپ  وجوہات

عام طور پر بچوں کے رونے کی چند ہی وجوہات ہوتی ہیں،جیسے بھوک لگی تو رونا شروع کر دیا، کسی نے کھلونا چھین لیا تو رونا شروع کر دیا، کسی نے مار دیا تورونا لازمی ہوگیا۔تاہم کچھ والدین نے اپنے بچوں کے رونے کی انتہائی دلچسپ وجوہات بتائیں ہیں۔ آپ بھی پڑھیں کہ بچے اس وجہ سے بھی رو سکتے ہیں۔
• وہ جب آئرن مین سے ملا تو اس نے کاسٹیوم نہیں پہنا ہوا تھا۔


• وہ بارک اوبامہ سے ملی ہے۔
• میں نے اسے بتایا کہ ڈارتھ ویڈر برا آدمی ہے۔
• وہ بل مرے سے ملا ہے۔
• اس کو پتہ چلا ہے کہ ممی کا ممی کے علاوہ بھی ایک اور نام ہے۔
• مائیکروویو نے اس کا لنچ کھا لیا۔
• وہ جانا نہیں چاہتا ہے (حتیٰ کہ ہم نے اُسے کئی بار بتایا ہے کہ ہم کہیں نہیں جا رہے ہیں)۔

(جاری ہے)


• کسی نے سارے بسکٹ کھالیے (وہ یہی تھا)۔


• مِلی ٹی وی پرآئی تھی۔
• میں نے اُسے فٹبال کھانے نہیں دی۔
• اس کا رات کا کھانا تیار نہیں ہے۔
• وہ ایک ہاتھ میں تمام رنگین پنسل نہ پکڑ سکا۔
• میں نے کہا "صبح بخیر"۔
• میں نے اسے بتایا کہ وہ اپنے باپ سے (اور بھائی سے بھی) شادی نہیں کر سکتی۔
• وہ کرسی دھکیل رہا تھا کہ کتا رستے میں آگیا۔
• وہ ناشتہ کر رہی تھی کہ بھائی بھی ساتھ ناشتہ کرنے لگا۔
• میں نے اسے ساری مٹی کھانے نہیں دی۔
• اوون سے ٹھنڈے بسکٹ باہر کیوں نہیں آتے۔

Browse Latest Weird News in Urdu